چارملزموں کی فائرنگ سے وکیل زخمی، 3گرفتار

چارملزموں کی فائرنگ  سے وکیل زخمی، 3گرفتار

گگومنڈی،بوریوالا(نامہ نگارنمائندہ دنیا) معمولی رنجش پر چارافرادکی اندھادھندفائرنگ سے وکیل زخمی،تین ملزم گرفتار۔

، پستول برآمد ۔تفصیل کے مطابق گگومنڈی کارہائشی نوجوان وکیل انس خالدگزشتہ شام6بجے شیخ فاضل روڈپراپنے والدکی دکان پرموجودتھاکہ اس دوران دیہہ ہذاکے ہی رہائشی ارشداصطبلیہ،رضوان عرف جانی اصطبلیہ، صیام جٹ اورزین جٹ نے اس پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگیا،نزدیکی دکانداروں نے دکانوں میں چھپ کر جانیں بچائیں ۔اطلاع ملنے پرتھانہ گگومنڈی پولیس نے موقع پرپہنچ کرتین ملزموں کوگرفتارکرکے پستول برآمدکرلیا۔ وجہ عناد دوروزقبل انس ایڈووکیٹ کے چھوٹے بھائی کاملزموں کے بچوں کے ساتھ معمولی جھگڑاہواتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں