بہادر پور کا علاقہ 26گھنٹے سے بجلی سے محروم، عوام بے حال

بہادر پور کا علاقہ 26گھنٹے سے بجلی سے محروم، عوام بے حال

ملتان (خصوصی رپورٹر)بلال سٹریٹ بہادر پور کا علاقہ ایس ڈی او واپڈا ٹاون اور ایکسین کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی سہولت سے محروم ۔

، پچھلے 26 گھنٹوں سے بجلی غائب، ٹرانسفارمر میں فالٹ سامنے آیا، ٹرانسفارمر تبدیلی کیلئے ایس ڈی او میپکو موسیٰ پاک ڈویژن کے پاس کرین ہی نہیں۔ بہادر پور بلال سٹریٹ نزد پیپلز سیکرٹریٹ و صدر پاکستان ہاوس کے علاقے میں پچھلے 26 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے ، علاقہ مکینوں نے جب اس کی شکایت متعلقہ میپکو سب ڈویژن موسیٰ پاک کی تو معلوم ہوا کہ ٹرانسفارمر خراب ہے ، میپکو اہلکاروں کا بجلی کی بحالی کی بجائے حیلے بہانوں اور ٹال مٹول کا سلسلہ شروع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں