وہاڑی،موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کی شدت بڑھ گئی

وہاڑی،موسلا دھار بارش کے بعد گرمی کی شدت بڑھ گئی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)موسلا دھار بارش کے بعد شہر اور گردونواح میں ایک مرتبہ پھر گرمی نے ڈیرے ڈال لئے ۔

، سورج کی تپش اور حبس سے شہریوں سمیت چرند پرند بھی ہانپنے پر مجبور، شدید گرمی کے سبب جمعہ کے روز گلیاں باورازار بھی ویران دکھائی دیئے جبکہ اس قدر شدید گرمی میں واپڈا حکام نے بھی عوام کو جھلسانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ،شہر کے قریبی علاقوں سمیت دور دراز کے چکوک ، دیہات اور بستیوں کے مکینوں کو وقفے وقفے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں گرمی کے عذاب میں مزید مبتلا کیا گیا جس پر لوگ جھولیاں بھر بھر کے واپڈا حکام کو بددعائیں دیتے دکھائی دیئے جبکہ ماہرین صحت نے شدید گرمی میں شہریوں کو بلاضرورت سفر کرنے اور گھروں سے باہر نکلنے سے منع کرتے ہوئے پانی اور ٹھنڈے مشروبات استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں