روڈ سیفٹی سے متعلق شہریوں کو لیکچر

 روڈ سیفٹی سے متعلق شہریوں کو لیکچر

دوکوٹہ(نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس دوکوٹہ کی طرف سے روڈ سیفٹی سے متعلق عوام الناس کو لیکچر دیا گی۔

تفصیل کے مطابق شفٹ انچارج پٹرولنگ پوسٹ دوکوٹہ محمد ذوالفقار نے اپنے پٹرولنگ سٹاف کے ہمراہ دوران ڈیوٹی ڈرائیوروں و شہریوں کو روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات سے بچاؤ ممکن ہے ،ٹریفک قوانین پر عمل کرنا مہذب قوموں کا شیوہ ہے ،لہذا ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں ،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں جبکہ دیگر گاڑیوں کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، مون سون کا موسم چل رہا ہے ، بجلی کے کھمبوں کے پاس نہ کھڑے ہوں اور نہ ان کو چھوئیں ،مویشیوں کو بھی بجلی کے پولوں کے ساتھ نہ باندھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں