کوٹ ادو،گردونواح میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو اورگردونواح میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شدیدگرمی میں پریس کلب کے سامنے واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔
،احتجاج سے مین شاہراہ بلاک ہوگئی ۔ تفصیل کے مطابق مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں،بجلی بندش سے گھروں میں پانی ختم ہونے سمیت مساجد میں وضو کیلئے نمازی بھی پریشان ہوتے ہیں، لوڈشیڈنگ کیخلاف سماجی تنظیموں اصلاحی اتحاد، علماکونسل اور مزدور اتحاد کے رہنماؤں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، سابق کونسلر بشیر رحمانی،طیب حسنین گرمانی،طلحہ بشیررحمانی،قاری عبدالوہاب،قاری ایاز،ضیاء الرحمن، طاہر ہاشمی علی شان ہاشمی، زبیر رحمانی ،فیصل حسنین، احد علی ،عثمان وحید، منور حیات و دیگر مظاہرین نے کہاشہرکے تمام فیڈروں پر طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،دن کے وقت 6/6گھنٹے اورساری ساری رات بجلی بندرکھی جاتی ، ہر ماہ 20 تاریخ کے بعد لائن لاسز پورے کرنے کیلئے طویل لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ بجلی کے بل بھاری بھیج دیئے جاتے ہیں، اگر فوری لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو وہ ایکسین آفس کا گھیراؤ کرنے پرمجبور ہوجائیں گے ،دوسری طرف مظاہرے سے مین شاہراہ بلاک ہو گئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔