سبزی منڈیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا پلان تیار

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
سبزی منڈیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا پلان تیار

ملتان( وقائع نگار خصوصی )سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت سبزی و فروٹ منڈیوں کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے زراعت ہاؤس میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ پنجاب میں سبزی و فروٹ منڈیوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے پلان مرتب کیا جائے ۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ قابل عمل پلان پیش کرے ۔پائلٹ فیز میں 6 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی منڈیوں کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔ آلو، پیاز اور ٹماٹر کی پہنچ اور نیلامی کے عمل کو ڈیجیٹلی مانیٹر کیا جائے گا۔ آلو، پیاز اور ٹماٹر کیلئے نیلامی کے پلیٹ فارمز بھی علیحدہ ہونے چاہیں۔ڈیجیٹائزڈ مانیٹرنگ کے لیے داخلی گیٹ علیحدہ ہونے چاہیں۔ڈیجیٹائزڈ منڈیوں میں داخلی اور خارجی راستوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔اجلاس میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈفیصل یوسف،سپیشل سیکرٹری زراعت پنجاب شہنشاہ فیصل عظیم، ڈائریکٹر جنرل پامرا طارق محمود اورڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں