واساٹیمیں ڈی سلٹنگ میں سرگرم ہیں، خالد رضاخان

واساٹیمیں ڈی سلٹنگ میں سرگرم ہیں، خالد رضاخان

ملتان (وقائع نگار خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن تیزی سے جاری ہے۔۔۔

 تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں۔ بدھ کی شب اورجمعرات کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں