پی ٹی آئی جلسہ ناکام بنانے کیلئے پولیس کے چھاپے
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے حکومتی ہدایات پر وہاڑی پولیس کا تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ۔
کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، گھروں دفاتر اور ڈیروں پر بھاری نفریوں کے ساتھ چھاپوں میں پولیس کارکنوں کے گھروں میں گھس گئی پولیس کی دن رات کے چھاپوں میں بھی کوء گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ روپوش اور زیر زمین چلے جانے والے رہنما و کارکن ایک دوسرے کو محتاط رہنے کی ہدایات دیتے رہے ۔ ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں معروف قانون دان رانا محمد ساجد ایڈووکیٹ ، شیخ فضل الرحمان ایڈووکیٹ ، مس صائمہ نورین ایڈووکیٹ اور محمد سہیل بھٹی ایڈووکیٹ نے پولیس کی اس ریاستی جبر اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی رات جتنی بھی لمبی ہو اسکی سویر ضرور ہوتی ہے ۔