سی ٹی او موارہن خان نے چارج سنبھال لیا
ملتان (کرائم رپورٹر)سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان نے چارج سنبھالنے کے بعد ٹریفک دفتر کا وزٹ کیا ۔
سی ٹی او ملتان نے پولیس خدمت مرکز، ملتان پولیس ایف ایم ریڈیو، مختلف برانچز ، کینٹین اور مسجد کا وزٹ بھی کیا سی ٹی او ملتان نے ملتان پولیس ایف ایم 6۔88 کی کارکردگی کو سراہااور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی اور روڈ ڈسپلن قائم کرنے میں ایف ایم کا کردار بہت اہم ہے ۔