ویسٹ مینجمنٹ کی نئی مشینری ناکارہ،سی گریڈ کمپنی سے خریداری کا انکشاف

ویسٹ مینجمنٹ کی نئی مشینری ناکارہ،سی گریڈ کمپنی سے خریداری کا انکشاف

ملتان(شاہدلودھی سے ) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مشینری کی کرپشن، سی گریڈ کی کمپنی سے خریدی گئی مشینری نے کام چھوڑدیا۔

 تفصیل کے مطابق ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مشینری کی خریداری میں کرپشن سامنے آئی ہے ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق 2023-24میں کمپنی کی ضروری کے مطابق مشنیری کی خریداری کے لئے ٹینڈر کئے گئے مگر ٹینڈر میں اے کیٹگری کی کمپنیوں کو چھوڑ کر سی گریڈ کمپنی جو سی ای او کی منظور نظر تھی کو ٹینڈر الاٹ کردیاگیا۔ تقریباََ 50 کروڑ روپے کی مشنیر ی میں ویکم سویپر ایک عدد، کنٹینر10ایم تھر 40عدد، کنٹینر7ایم تھری 40عدد، سکپ کنٹیر 310ٹریکٹر ٹرالی 11عدد، کمپیکٹر موڈفیکشن 20ٹریکٹر لوڈر 11ہاتھ ریڑھی 3سو اور لوڈر رکشہ 101عدد خریدے گئے ، سی گریڈ کی کمپنی نے لو کوالٹی کے سامان کی ہائی بولی دی اور ٹینڈر حاصل کیا جس کی مشنیری جلد ہی جواب دے گئی جبکہ اس کوالٹی کی مشنیری کسی لوکل کمپنی سے سستے داموں خریدی جاسکتی تھی ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس ٹینڈر کی ادائیگی منظم گروہ نے مشنیری چیک کئے بغیر فوری خرید کردی جبکہ جلدی ہی ا س مشینری میں نقص سامنے آنے شروع ہوگئے ہاتھ ریڑھی جس کمپنی نے فراہم کی معاہدے کے تحت اچھی کوالٹی کی دینی تھی مگر جو فراہم کی گئی وہ انتہائی کمزور چادر کی بنی ہوئی تھی ، کمپیکٹر موڈیفیکشن 2010سے استعمال ہورہے ہیں انکی موڈیفکشن کرائی جانی مطلوب تھی ایک کمپنی نے ایک ماڈل کمپیکٹر تیار کیاجو مفت تھا اس کے علاوہ 19کی موڈیفیکشن کا منصوبہ تھا اس میں دو کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کئے گئے اگر لوکل فرم سے کرایا جاتا تو یہ فی کمپیکٹر دو سے تین لاکھ روپے خرچ ہونے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خراب مشینری خریدنے کے ذمے دار سی ای او ، منیجر آپریشن ، منیجر ورکشاپ ہیں اس معاملے کو اینٹی کرپشن میں بھی دیا جارہا ہے اعلیٰ حکام بھی اس پر ایکشن لیں ایک حساس ادارے نے بھی اس کرپشن کی رپورٹ تیار کی ہے جو اعلیٰ حکام کوارسال کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں