ٹاٹے پور ، ڈرون سے ریکی، شہریوں میں خوف وہراس
ٹاٹے پور نامہ نگار) ٹاٹے پور اور نواحی علاقوں میں رات کے وقت ڈرون کیمروں سے ریکی کی جانے لگی ۔
علاقے میں خوف و ہراس لوگ رات جاگ کر گزارنے لگے گزشتہ کئی روز سے رات کی تاریکی میں ٹاٹے پور اور نواحی علاقوں کی آبادیوں میں ڈرون کیمرے سے ریکی کی جارہی ہے خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ یہ ڈرون کیمرہ وارداتوں کی غرض سے علاقے میں چھوڑا جاتا ہے تھانہ قادر پور راں کو علم بھی ہے لیکن وہ بھی کھوج لگانے میں ناکام ہے اس ڈرون کیمرے کے خوف سے لوگوں کا سکون غارت ہو چکا ہے ٹاٹے پور کی سیاسی و سماجی شخصیات سابق چیئرمین حافظ الطاف حسین دھرالہ، چودھری مبارک علی، ملک شفیع دھرالہ، ظفر دھرالہ، ملک عباس دھرالہ، حاجی مکی بھٹی، ظفر اقبال چودھری ودیگر نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او ملتان، آر پی او ملتان ودیگر حکام سے فوری اس ڈرون کیمرے کا کھوج لگا کر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔