افراد معاشرہ قومی ترقی میں حصہ شامل کریں، میاں عثمان

افراد معاشرہ قومی ترقی میں حصہ شامل کریں، میاں عثمان

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی، ڈی پی او سید حسنین حیدر اور ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے پرچم کشائی کی پولیس اور۔

 ریسکیو 1122کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ۔اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سائرن بجایا گیا ۔قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی، ڈی پی او سید حسنین اور ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے پودے لگائے ۔ملک وقوم کی ترقی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ، ہم سب نے مل کر اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے ، انہوں نے کہا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اپنے شعبہ میں محنت کریں اور اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کریں، ملک کی خدمت کریں اور اس کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اپنے شعبہ میں محنت کریں اور اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کریں، ملک کی خدمت کریں اور اس کی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے اس ملک کے حصول کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں ، اب ہمارا فرض ہے کہ اس ملک کی حفاظت کریں اور میں امن وامان قائم رکھیں اور اس کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔بعدا زاں جشن آزادی کے سلسلے میں ضلع کونسل میں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کا گیا۔ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی، ڈی پی او سید حسنین حیدر، ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ اور ایم پی اے حمید ڈوگر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سکولوں کے طلباء وطالبات نے تقاریر، ملی نغمے ، ترانے اور ٹیبلو پیش کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں