سرکاری کھال سے پانی چوری کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ

سرکاری کھال سے پانی چوری کرنے  پر دو افراد کے خلاف مقدمہ

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)سرکاری کھال کو ناکا لگا کر پانی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 245ای بی کے رہائشی مظفر اقبال کی درخواست پر اہل دیہہ کے زمیندار ابرار احمد اور نور احمد قوم ککے زئی عرصہ سے راجباہ 2R/3L والے موکھا سے نکلنے والے کھال سے پانی چوری کر رہے تھے ۔محکمہ انہار نے مظفر اقبال کی درخواست پر دونوں زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں