سکول انفارمیشن،سنیارٹی مسائل کیلئے سافٹ ویئر کی تیاری

سکول انفارمیشن،سنیارٹی مسائل کیلئے سافٹ ویئر کی تیاری

ملتان(خصوصی رپورٹر) سکول انفارمیشن سسٹم میں سنیارٹی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سافٹ ویئر کی تیاری جاری ہے ۔

 محکمہ سکولز حکام کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم ایس آئی ایس کے اپڈیٹ ورژن پہ ورک کر رہی ہے ۔جیسے ہی نیا ورژن لانچ ہوا۔ اوپن میرٹ پہ سنیارٹی والا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ صرف پروموشن والوں کا آپشن موجود رہے گا ۔ان کا سنیارٹی نمبر ایس آئی ایس پہ بھی خود ہی شو ہو رہا ہے ۔اس لئے تمام اساتذہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دفاتر کے چکر نہ لگائیں سسٹم اپ ڈیٹ ہوتے ہی ان کی مشکل حل ہوجائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں