زکریا یونیورسٹی، جونیئر سکیورٹی گارڈ کو ہیڈ ز بنانے پر احتجاج

زکریا یونیورسٹی، جونیئر سکیورٹی  گارڈ کو ہیڈ ز بنانے پر احتجاج

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں جونیئر سیکورٹی گارڈز کو ہیڈز بنانے پر احتجاج تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے سیکورٹی حکام نے۔

 چار سیکورٹی گارڈز کو ہیڈز گارڈز مقرر کردیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ جونیئر ترین گارڈز تھے مگر سیاسی دبائو پر ہیڈز گارڈز لگادیئے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق 2014، جبران 2011، جاوید 2005 اور مختیار 2014 میں تقرری ہوئی جبکہ 1990 سے لے کر 2004 تک کی تقرریوں میں سے کسی گارڈز کو بھی ہیڈ ز لگانے کے قابل نہیں سمجھا گیا اور میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ تھری ایم نے اس تعیناتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی سکیورٹی میں سیاسی مداخلت نے اس کی کارکردگی صفر کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں