ٹھیکیدار نے ہسپتال میں لنگر خانہ کی تعمیرکاسامان گلی میں ڈال دیا

ٹھیکیدار نے ہسپتال میں لنگر خانہ کی تعمیرکاسامان گلی میں ڈال دیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)تحصیل ہسپتال میں لنگر خانے کی تعمیر،ٹھیکیدارنے تعمیراتی سامان مین گلی میں ڈال دیا۔

،لوگوں کو آنے جانے میں دشواری،اہل علاقہ کاڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سے ٹھیکیدارکے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اورمخیر حضرات کے تعاون سے تحصیل ہسپتال میں لنگر خانہ تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے اینٹیں ودیگر تعمیراتی میٹریل قریبی مصروف ترین گلی میں ڈال دیا، اس گلی سے روزانہ ہزاروں افراد کی آمد ورفت ہوتی ہے ، قریبی قریشی ٹاؤن میں متعدد نجی ہسپتال اور نجی تعلیمی ادارے قائم ہیں ، مکینوں کے علاوہ سکول وکالج جانے طلبا و طالبات اور ہسپتالوں میں جانے والے مریضوں و لواحقین کو اس گلی سے گزر کرجانا پڑتا ہے ،اینٹوں کے ڈھیر اور سڑک پر کھڑے پانی کی وجہ سے آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے ،کسی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس کا راستہ مکمل طور پربندہوچکا ہے ۔علاقہ مکین جب ٹھیکیدارکو اینٹوں کے ڈھیرہٹانے کیلئے کہتے ہیں تو وہ غنڈہ گردی اور بدمعاشی پر اترآتا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سے مطالبہ کیا کہ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور سڑک کو کلیئر کرایا جائے تاکہ عوام کی آمدورفت میں آسانی پیداہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں