اربن فلڈکنٹرول کرنے کیلئے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اربن فلڈکنٹرول کرنے کیلئے تمام  محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ڈیر غازیخان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری کی زیر صدارت اربن فلڈ کے حوالے سے ضلعی میٹنگ، ۔

دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سے اربن فلڈ بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیدمنورعباس بخاری کا کہنا تھا کہ اربن فلڈ کے دنوں میں تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں ،چھٹی پر جانے سے قبل آگاہ کیا جائے ،بارش کے دنوں میں شہر اور واٹر ڈسپوزل کی نگرانی میں خود کررہا ہوں۔میٹنگ میں دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلدار نائب تحصیلدار اور سی ای اوز میونسپل کمیٹیز نے شرکت کی ،میٹنگ میں ایکسین ایریگیشن بھی شامل تھے ،ایکسین ایریگیشن نے سپر بند ہیڈ تونسہ بیراج پر پانی کی آمد و اخراج اور فلڈ پوزیشن بارے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں