ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں سالانہ میلاد کانفرنس آج ہوگی

ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں  سالانہ میلاد کانفرنس آج ہوگی

ملتان (کرائم رپورٹر)بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ سالانہ محفل میلاد کانفرنس آج مرکزی جامع مسجد مدینہ وحدت کالونی نزد رشید آباد میں۔

 بعد از نماز عشاء منعقد ہو رہی ہے جسکی صدارت گیلانی خاندان کے چشم وچراغ مخدوم سید ولایت مصطفی گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت موسی پاک شہید ملتان کریں گے اور خصوصی خطاب حضرت علامہ پروفیسر سید محمد علی شاہ نجم نوشاہی آف وہاڑی کریں گے دیگر مقامی مایہ ناز ثنا ئخواں حضرات اور علماء کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں