زیادتی کی کوشش کا مقدمہ جھوٹا نکلا، ملزم بے گناہ قرار
بورے والا(سٹی رپورٹر ) جائیداد کے لالچ میں چچی کی جانب سے زیادتی کا مقدمہ جھوٹا نکلا۔
ملزم تفتیش میں بے گناہ قرار ۔ضمانت منظور ہوگئی بورے والا کی رہائشی خاتون کا شوہر ناصر خورشید سعود ی عرب مقیم ہے اسی دوران اس کے مبینہ طور پر غیر مردوں سے تعلقات قائم ہوگئے سسرال والوں کو علم ہونے پر (س) نے اپنے دیور خالد شاہین کے نوعمر بیٹے حذیفہ پر اپنے دو سالہ بیٹے اور ایک سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرا دیا۔دوران تفتیش ایس پی فاروق کمیانہ نے ملزم کو بے قصور قرار دے دیا۔تفتیش کے دوران علم ہوا کہ خاتون مدعی نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا۔گزشتہ روز عدالت نے اسی بنا پر حذیفہ کی ضمانت منظور کرلی۔