پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی تاخیر کا شکار
ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی تعیناتی تاخیر کا شکار ہوگئی بتایاگیاہے کہ پنجاب کی 11یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں ۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے تھے کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پروفیسر ڈاکٹر شیخ اسرار کی طرف سے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کی وجہ سے معاملہ تاخیر کاشکار ہوگیا ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ عدالت نے پنجاب حکومت سے دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیاہے ۔امکان ہے ستمبر کے آخری ہفتے میں نوٹیفکیشن جاری ہوسکیں ۔