قانونگوکو تھانہ میں ہراساں کرنے پر پٹواریوں کا احتجاج

قانونگوکو تھانہ میں ہراساں کرنے پر پٹواریوں کا احتجاج

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)قانونگو میاں عبدالجبار کو پولیس تھانہ صدر کی جانب سے تھانہ کا شیشہ ٹوٹنے کے معمولی واقعہ پر غیر قانونی طور پر تھانے کے اندر محبوس رکھ کر ہراساں کرنے کیخلاف ضلعی صدر انجمن پٹواریان شاہد نوازچانڈیہ،ضلعی جنرل سیکرٹری سید تنویر حیدر بخاری،تحصیل صدر طارق شفیع اعوان۔۔۔

تحصیل جنرل سیکرٹری راو توقیر ریاض کی قیادت میں تحصیل کمپلیکس میں بھرپور احتجاج اور پٹوار خانوں کی مکمل تالہ بندی کی گئی ۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ پولیس حکام اس غیر قانونی عمل پر کارروائی کریں ، ایس ایچ او اور محرر تھانہ صدر کو معطل کیا جائے ۔ضلعی صدر شاہد نواز چانڈیہ نے کہا کہ اگر مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو کل سے تین روزہ ہڑتال کی جائے گی اور اس کادائرہ کار دیگر تحصیلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ مال جنگ وامن اور قدرتی آفات و دیگر تمام اہم مواقع پر رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیتا ہے ،محکمہ مال کے ایک سینئر افسر کیساتھ پولیس کا غیر انسانی سلوک ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں