سی ای او کے چھاپے ، سکول ہیڈ سمیت تما م اساتذہ غیر حاضر
ملتان(خصوصی رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن کے چھاپے ، ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر سمیت تما م اساتذہ غیر حاضر، دوسرا سکول مکمل بند پایا گیا۔
شوکاز نوٹس جاری۔ہائی سکول جام پور شرقی میں ہیڈ ماسٹر عبدالقدیر احمد خان ،ظاہر نعیم، محمد اسماعیل،ملک آصف، حافظ شیراز، ممتاز احمد، فیاض حسین ،کشف علی ، خالد حسین ،ریاض حسین غیر حاضر تھے ،سکول بغیر ٹیچر چل رہا تھا جس پر 10ستمبر کو تحریری بیان کیساتھ پیش ہوکر وضاحت طلب کرلی۔ گرلز پرائمری سکول گونگے والا مرکز رنگیل پور مکمل طور پر بند تھا جس پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرکو 16ستمبر کو تحریری بیان کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔