گیس چوری پر 9 میٹر منقطع کردیئے گئے

گیس چوری پر 9 میٹر منقطع کردیئے گئے

ملتان(خصوصی رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل میٹر سمیت نو میٹر منقطع کرکے چار صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دیں۔

 تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ سے ٹاسک فورس کی ٹیم نے ایک گھر سے دوسرے گھر میں میٹر منتقل ہونے کی وجہ سے دو کنکشن منقطع کر دیئے ، جبکہ مظفرگڑھ سے ہی دو صارفین کے میٹر ٹیمپر ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے ، مظفرگڑھ سے دو صارفین جنہوں نے OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں