ملتان ریجن میں 18 نئے تھانے بنانے کی تجویز

ملتان ریجن میں 18 نئے تھانے بنانے کی تجویز

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی جانب سے ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں میں 18 نئے تھانے قائم کرنے کے لیے تجویز دی گئی ہے جس کے لئے عملی طور مناسب جگہوں پر زمین کے حصول کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

 نئے تھانوں کے قیام سے جرائم کی روک تھام اور پولیس ورکنگ میں کافی بہتری آ ئے گی اور کام کا بوجھ بھی کم ہو گا ۔ آ ر پی او نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں کامران ممتاز کو خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں سے لودھراں کے 3 مجوزہ تھانوں میں سے ایک تھانے کے لئے سات کنال اراضی کہروڑ پکا میں حاصل کر لی گئی ہے ۔ جس کے حصول میں لودھراں کی عوام نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جو لودھراں کی عوام کی پولیس پر اعتماد کی عکاسی کرتاہے ۔ باقی ماندہ تھانوں کے لئے بھی زمین کے حصول کی کوششیں جاری ہیں ۔نئے تھانوں میں ملتان میں 6 ، ڈسٹرکٹ وہاڑی میں 4 ، ڈسٹرکٹ خانیوال میں 5 اور ڈسٹرکٹ لودھراں میں 3 نئے تھانے بنانے کی تجویز ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں