ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، 802 سرکاری کالجز کے تبادلوں کا شیڈول جاری
ملتان (خصوصی رپورٹر) ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 802 سرکاری کالجز کے سینکڑوں اساتذہ کے تبادلوں کا شیڈول جاری کر دیا ا درخواستیں 15 ستمبر سے 18 ستمبر تک وصول کی جائیں گی۔ 20 سے 21 ستمبر شکایتوں کو سنا جائے گا۔
22 ستمبر کو تبادلوں کے احکامات جاری کردیے جائیں گے۔