عیدمیلادالنبی:17ستمبر کو میٹرک سیکنڈ اینول کے امتحانات ملتوی

عیدمیلادالنبی:17ستمبر کو میٹرک  سیکنڈ اینول کے امتحانات ملتوی

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب کے تعلیمی بورڈ زنے 17 ستمبر کو ہونے والے پیپر ملتوی کر دیئے بتایا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ زکے زیر میٹرک سیکنڈ اینول کے امتحان کا سلسلہ جاری ہے ۔

بورڈ حکام کے مطابق 17 ستمبر کو عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔، تاہم 17 ستمبر کو ہونے والے پیپر ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔ 17 ستمبر کو ہونے والے پیپرز اب 19 ستمبر کو ہوں گے ۔واضح رہے کہ 17 ستمبر کو ایجوکیشن، تاریخ پاکستان اور تاریخ اسلام کا پیپر لیا جانا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں