وارداتیں، شہری نقدی ،موٹرسائیکلوں، قیمتی سامان سے محروم

 وارداتیں، شہری نقدی ،موٹرسائیکلوں، قیمتی سامان سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر )چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی ،موٹروسائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم ۔تھانہ کوتوالی،الپہ کے علاقے میں ڈاکو علی نواز،احسن سے موبائل فونز ،عطا اللہ کی موٹرسائیکل ، بدھلہ سنت ایک شخص سے موٹرسائیکل ،شاہ رکن عالم مرتضیٰ سے موبائل ، دہلی گیٹ شرافت سے دولاکھ نقدی،تھانہ کپ کے علاقے میں فیصل قریشی سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔

مظفرآباد ارسلان ، باقر سے موبائل فونز چھین لئے ۔شاہ شمس دلاور سے موبائل و نقدی ، کینٹ رفاقت ، جلیل آباد عبدالخالق ، چہلیک اسامہ ، قطب پور حسینہ ، شاہ شمس مزمل ، ممتازآبادشبیر ،شاہ رکن عالم وقاص ،دولت گیٹ رمضان ،مدثر ، لوہاری گیٹ احمد شاہ ، گلگشت اعجاز ، تھانہ بی زیڈ امجد،الپہ میں عطا اللہ کی موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز ،نقدی و گھریلوسامان ودیگر قیمتی اشیا چوری ہوگئیں۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں