تعمیراتی کام کرتامزدور لفٹ میں کرنٹ آنے سے جاں بحق
سکندرآباد(نامہ نگار)نجی سکول میں تعمیراتی کام کرتے مزدور میٹریل لفٹ میں کرنٹ آنے سے جا ں بحق ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق چک آرایس کے نجی سکول میں تعمیراتی کام کے دوران25سالہ مزدور جعفر میٹریل لفٹ میں کرنٹ سے آنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا،متوفی کاتعلق چک آرایس موضع سانگھڑی سے تھا ۔اطلاع ملنے پرریسیکو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ،لاش کوورثاکے حوالے کردیا گیا۔جاں بحق مزدورکو پندرہ روز قبل اﷲ تعالیٰ نے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا تھا ۔