دریا میں ڈوبنے والے بھائی کی لاش مل گئی، بہن کی تلاش جاری
سکندرآباد(نامہ نگار)شجاع آباد موچی والا شرقی میں کمسن بہن بھائی دریائے چناب میں ڈوب گئے ،طویل ریسیکو آپریشن کے بعد 2سالہ ذیشان شہزاد کی لاش مل گئی۔
3سالہ کرن کی لاش تاحال نہ مل سکی،جس کی تلاش کیلئے آج دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔تفصیل کے مطابق تین روز قبل موچی والا شرقی دریائے چناب کے قریب کھیلتے ہوئے دو کمسن بہن بھائی دریائے چناب میں ڈوب گئے تھے ،تین روز سے جاری ریسکیو آپریشن کے بعد 2سالہ ذیشان شہزاد کی لاش کو دریائے چناب سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ تین سالہ کرن کی لاش تاحال نہیں مل سکی ،شام ہوتے ہی ریسیکو آ پریشن روک دیاگیا۔ آج صبح سویرے دوبارہ ریسیکو آپریشن شروع کیاجائے گا ۔دوسالہ ذیشان شہزاد کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،دوبچوں کی ہلاکت سے ہرا ٓنکھ اشکبار ہوگئی۔