ایوان تجارت کا وومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو منعقد کرنیکا فیصلہ

ایوان تجارت کا وومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو منعقد کرنیکا فیصلہ

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے ملک بھر کی کاروباری خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کیلئے تین روزہ ‘‘وومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو2024’’ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

وومن انٹرپرینورز کے کاروبار کو ترقی اور ان کی تیار کردہ مصنوعات کو دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کرایا جائے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی منیجر وومن انٹر پرینو رز پنجاب ویژن (TDAP)علینہ گیلانی اور ڈپٹی منیجر (TDAP) ملک اسماعیل حیدرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا اور کنوینر وومن ونگ ملتان ایوان مسز رومانہ تنویر شیخ سے ملاقات کی۔اس موقعہ پر سیکرٹری جنرل ایوان تجارت و صنعت ملتان محمد شفیق اور سیکرٹری وومن ونگ ملتان ایوان میڈم فاطمہ بھی موجودتھی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز رومانہ تنویر شیخ نے کہا کہ ایوان تجارت و صنعت ملتان دسمبر 2024میں تین روزہ \'\'وومن ٹریڈ اینڈ کرافٹ شو\'\' کا انعقاد کرے گا۔ جس میں ملک بھر سے کاروباری خواتین کو اپنی صلاحیتوں اور مصنوعات کے ڈسپلے کا موقع ملے گا۔ وومن انٹر پرنیورز کیلئے یہ ایک خاص نوعیت کا تین روزہ شو ہوگا جس میں جنوبی پنجاب کے تمام چیمبرز آف کامرس کی خواتین شرکت کریں گی اور ملک کے دیگر چیمبرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں