خواندگی کے فروغ دئیے بغیر ترقی ممکن نہیں، یوسف گھمن
گگو منڈی(نامہ نگار)صدر پیپلزپارٹی تحصیل بورے والا چودھری کامران یوسف گھمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواندگی کے فروغ کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ممکن نہیں ہے۔
تعلیم انسان کو شعور، آگاہی اور اپنے حقوق و فرائض سے واقفیت فراہم کرتی ہے ، اس لیے ضروری ہے کہ ہر بچے تک تعلیم کی رسائی یقینی بنائی جائے ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں جہاں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے ، جدید دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز ان کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں پوشیدہ ہے ، ہمیں بھی اپنے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نصاب کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کو ترجیح دیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے انہیں سکول بھیجنے کو یقینی بنائیں۔