سفید پوش طبقہ کی مدد ہمارا اخلاقی فریضہ ہے ، شمیم منور
ملتان ( لیڈی رپورٹر ) انرویل کلب ملتان مڈٹاؤن کی صدر شمیم منور نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات اور چیلنجز کا سامناکرنیوالے سفید پوش طبقات کی مدد ہمارا اخلاقی فریضہ ہے ۔
صاحب حیثیت و وسائل کے حامل طبقات کو چاہیے کے معاشرے کی محرومیاں اور سماجی مسائل کے حل میں اپنا کردار اد اکریں۔