بورے والا:تحصیل ہسپتال میں اینڈ و سکوپی یونٹ کا افتتاح
بورے والا(سٹی رپورٹر )ن لیگ کے ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ نے تحصیل ہسپتال میں اینڈ و سکوپی یونٹ کا افتتاح کر دیا ۔
تحصیل سطح پر پہلا اینڈ و سکوپی یونٹ ہے شہریوں کو پرائیویٹ طور پر مہنگا علاج اب معمولی چارجز پر سرکاری ہسپتال میں میسر ہو گا یونٹ کے قیام میں مخیر شخصیات کا تعاون شامل ہے جس سے مریضوں کو معدے و آنتوں کی بیماری کا مفت علاج میسر آئے گا ڈی سی وہاڑی آصف حسین شاہ،اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد اور ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی نے بھی اس کے قیام میں خصوصی دلچسپی لی ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس یونٹ کے قیام سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو اب پرائیویٹ طور پر مہنگے علاج کی مفت سہولت میسر آئے گی پنجاب میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سطح پر یہ پہلا اینڈوسکوپی یونٹ ہے مہنگے علاج کی مفت سہولت شہریوں و مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہو گی۔