زیادتی کے نئے قوانین اور تفتیش سے متعلق تربیتی ورکشاپ

 زیادتی کے نئے قوانین اور تفتیش  سے متعلق تربیتی ورکشاپ

لودھراں( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی پی او آفس میں زیادتی کے نئے قوانین اور تفتیش سے متعلق تربیتی ورکشاپ۔

زیادتی کے کیسز میں وضع کی گئی نئی سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز پر ایک روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں ضلع کے تمام تھانوں سے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد پولیس آفیسرز کو نئی SOPs سے آگاہ کرنا اور انہیں ان پر عمل کرنے کی تربیت دینا تھا۔ورکشاپ میں سب انسپکٹر تنویر اور سب انسپکٹر طاہر ندیم نے شرکاء کو زنا بالجبر کیسز کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں