ہیڈ سائفن گارڈ نے 2 بچے تحویل میں لیکر ورثا کے حوالے کردئیے

ہیڈ سائفن گارڈ نے 2 بچے تحویل  میں لیکر ورثا کے حوالے کردئیے

دوکوٹہ (نامہ نگار )ہیڈ سائیفن گارڈکے انچارج نے مدرسے سے بھاگے ہوئے دو کمسن بچے تحویل میں لے کر ورثاء کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دئیے۔

 ہیڈ سائیفن پر تعینات انچارج رانا محمد اصغر کو دوران ڈیوٹی گذشتہ رات 11 بجے دو کمسن بچے ملے پوچھنے پر انہوں نے اپنا نام عمر اور عثمان بتایا اور بتایا کہ وہ پڑھائی کی وجہ سے دوکوٹہ کے قریب مدرسہ سے بھاگے ہیں انچارج رانا اصغر نے بچوں کو کھانا کھلا کر رات کو اپنے پاس سلایا اور ان کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی کئی گھنٹوں کی تگ ودو کے بعد ورثاء سے رابطہ ہوا تو انہوں نے آ کر بچوں کو رسیو کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں