بورے والا:مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

بورے والا:مسلح افراد کی  فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

بورے والا ( نمائندہ دنیا ) مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔ نواحی گاؤں 126ای بی میں مسلح افراد نے۔

 فائرنگ کر کے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا نوجوان اشفاق اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر گھر آ رہا تھا کہ جیسے ہی وہ اپنے گھر کے قریب پہنچا تو گھات لگائے موجود مسلح ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی فائرنگ کی زد میں آکر اشفاق جوئیہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ شیخ فاضل پولیس نے موقع پ پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں