جعلی فائلیں تیار کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ

 جعلی فائلیں تیار کرنے پر  دو افراد کے خلاف مقدمہ

گگو منڈی (نمائندہ دنیا)قرض دینے والے معروف ادارے کی جعلی فائلیں تیار کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

قرض حسنہ دینے والے پاکستان کے نامور ادارے کے ایریا منیجر کلیم اﷲ اختر کو قرض کے لیے نجی طور پر فائلز کی تیاری کے نام پر لوٹ مار کا علم ہوا۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ اخوت کی ہی فائلز جعلساز تیار کرنے کے نام پر لوٹ مار کرتے ہیں اور سادہ لوح شہریوں سے ہزاروں روپے ہتھیا لئے جاتے ہیں۔ دونوں ملزمان نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں شہریوں کو پھانسنے کے لئے دفتر بنا کر ایک انشورنس کمپنی کی ملازمت اختیار کر رکھی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں