مظفرگڑھ :کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر کا افتتاح
مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر ) مظفرگڑھ میں کسانوں کے لئے کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔
۔ اس موقع پر محمد اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں حکومت پنجاب کسانوں کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔کسانوں کی فلاح اور شعبہ زراعت کی ترقی کے لئے حکومت پنجاب نے خطیر رقم مختص کی ہے ۔ کسان کارڈ حکومت پنجاب کے صوبہ کے کسانوں کے لئے تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کھاد ، بیج اور زرعی ادویات کی خریداری میں آسانی میسر ہوگی۔ پارلیمان سیکرٹری اجمل خان چانڈیہ نے کسانوں میں کارڈ بھی تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت طاہر محمود ، اے ڈی مجاہد اقبال اور بنک آف پنجاب کے افسران موجود تھے ۔