کوٹ ادو میں بھی کسان کارڈ کے اجرا کیلئے باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے کوٹ ادو زراعت آفس میں کسان کارڈ کے اجرا کیلئے باقاعدہ افتتاح کردیا ۔
اس موقع پر محمد افضل قریشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت، محمد زاہد فاروق زراعت آفیسر کے علاوہ کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔محمد افضل قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے کسان پیکج اور کسان کارڈ کے استعمال کھاد، ادویات اور بیج خریداری سے متعلق بریفنگ دی ،ڈپٹی کمشنر نے کسان کارڈتقسیم کئے اورمقامی بینک کے عملہ نے موقع پر کاشتکاروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی ،بعدازاں شجر کاری کے سلسلہ میں پودا لگایا گیا ۔زراعت افسروں نے بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ قرض کی رقم 15 اکتوبر سے 15 اپریل تک کارڈ میں دستیاب ہوگی ،کسان 6 ماہ کے اندر یہ قرض واپس کر یں گے ورنہ ان کی زمین ٹی او آرز کے مطابق گروی رکھی جائے گی۔