شہری ڈرائیونگ سکول سے تربیت حاصل کریں :طارق جاوید
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میاں طارق جاوید نے پریس کلب کے جنرل سیکرٹری میاں عمران حفیظ کی قیادت میں ۔
ملنے والے وفد جس میں سابق سیکرٹری چوہدری محمد اشفاق ، صدر ڈسٹرکٹ ایمرا شیخ عدنان مختلف کمیونٹی کے نمائندہ افراد اسماعیل اسلم ،رانا محمدثاقب، شفقت ماہی شامل تھے سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے وژن کے مطابق ٹریفک پولیس دن رات عوامی خدمات میں مصروف ہے خدمت مراکز،لائسنس برانچز شہریوں کو انتہائی آسان پراسیس سے ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں مصروف ہیں گزشتہ روز سٹیڈیم میں کیمپ لگا کر دو ہزار سے زائد شہریوں کو موٹر سائیکل ڈرائیونگ لا ئسنس جاری کیے گئے انہوں نے عام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ کار و دیگر وہیکلز کا لائسنس بنوانے سے پہلے پولیس کے زیر انتظام چلنے والے ڈرائیونگ سکول سے تربیت حاصل کریں تاکہ تحریری اور ڈرائیونگ کے عملی ٹیسٹ کے دوران انہیں کسی بھی پریشانی سے دوچار ہونے کی بجائے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب بآسانی آ سکیں اور بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا لائسنس بنوا کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔