میپکو کا کریک ڈاؤن،28ہزار بجلی چور گرفتار،58ملازمین کو سزائیں

میپکو کا کریک ڈاؤن،28ہزار بجلی چور گرفتار،58ملازمین کو سزائیں

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ریجن کی بجلی چوروں کیخلاف خصوصی مہم کا ایک سال مکمل، کریک ڈاؤن کے دوران 36 ہزار 263 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

 ، 28ہزار گرفتار،35 ہزار336 کیخلاف مقدمات کا اندراج کرایاگیا، 2264 ملین روپے جرمانہ ، 1471 ملین وصولی کی گئی،58میپکو ملازمین کو سزائیں،58ایس ڈی اوز قاتلانہ حملوں میں زخمی بھی ہوئے ۔ تفصیل کے مطابق میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف خصوصی مہم کو ایک سال مکمل ہو گیا ۔ ایک سال کے دوران ملتان سمیت 13اضلاع میں 36 ہزار 263 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ میپکو ترجمان نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 2023ء سے 7 ستمبر 2024ء کے دوران بجلی چوروں کے خلاف36 ہزار سے زائد آپریشن کئے گئے ۔ بجلی چوری میں معاونت کرنے اور کمپنی مفادات کو نقصان پہنچانے پر 58 میپکو اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ۔ جنوبی پنجاب کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں 35 ہزار336 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ 28 ہزار 229بجلی چوروں کو پولیس فورس کے ہمراہ گرفتار کروا کر سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا۔12مہینوں سے جاری خصوصی مہم میں میپکو کی ٹیموں کو بجلی چوروں کے تشدد، مارپیٹ، قاتلانہ حملوں، حبس بے جا میں رکھنے ، جان سے مارنے اور کار سرکار میں مداخلت کا سامنا کرنا پڑا ۔ملتان، وہاڑی اور ڈی جی خان میں 3 ایس ڈی اوز بھی قاتلانہ حملوں میں شدید زخمی ہوئے ۔ بجلی چوروں کو 57 ملین یونٹس چوری کرنے پر 2264 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ عائد کردہ جرمانہ میں سے 1471 ملین روپے وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔ بجلی چوروں سے جرمانہ وصولی کی شرح65 فیصد کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں