بہادر خان تحصیلدار میلسی تعینات
میلسی (نامہ نگار )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کے احکامات پر میلسی میں بہادر خان کو تحصیلدار میلسی تعینات کردیا گیا۔
انہیں ساہیوال میں نائب تحصیلدار سے پروموشن دیکر تحصیلدار میلسی لگایا گیا ہے اور تحصیلدار میلسی راؤ شکیل عالم کا میلسی سے میاں چنوں تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔