برائلر سیل سنٹرز گندگی کی آماجگاہ،شہری بیماریوں کا شکار
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)برائلر مافیا بے لگا ضلع خانیوال کی حدودمیں برائلر گوشت کے سیل سنٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل کردیا۔
، شہری موذی امراض کا شکار ہونے لگے ، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی، شہریوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے کارروائی کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں قائم برائلر گوشت کے سیل سنٹرز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔مذکورہ برائلر سیلز پوائنٹ پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد موذی امراض کا شکار ہو رہی ہے اور یہ باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر مردہ مرغیوں کا گوشت بھی فروخت کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔