گداگری کی آڑ میں چوری کی وارداتیں کرنیوالی خواتین گرفتار
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تھانہ کرم پور کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں ملوث عورتوں کا مبینہ گینگ پکڑا گیا۔
جس میں بچوں سمیت پانچ عورتیں شامل ہیں جنہیں شہریوں نے کرم پور پولیس کے حوالے کر دیا عورتیں مانگنے کے بہانے مختلف گھروں میں گھستی اور چوری کی وارداتیں کرتی تھیں جب کہ شہری مہر اکرم کے مطابق 5خواتین ہمارے گھروں میں داخل ہوئیں، جہاں انہوں نے 2لاکھ 75 ہزار 6تولے چاندی لچھیاں اور دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہوگئیں تاہم گھر کی عورتوں کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں کی مدد سے 5 خواتین اور بچوں کو کوٹلی مہتم کرم پور سے پکڑ لیا 1لاکھ 35ہزار برآمد جبکہ ان کی 2 ساتھی عورتیں 1لاکھ 35ہزار اور 6تولہ چاندی لے کر فرار ہو گئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسروقہ سامان واپس دلایا جائے اور ان عورتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔