قادیانی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، طاہر سعید کاظمی
میلسی (نامہ نگار) جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی نے بزم الشاہ احمد نورانی اور ۔
جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی اسلام اور ملک کے دشمن اور غیر مسلم اقلیت ہیں۔7 ستمبر 1974 کو قائد ملت اسلامیہ مولانا الشاہ احمد نورانی کی قومی اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد پر قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا۔ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کے لیے تمام مسالک نے اپنا اپنا کردار ادا کیا۔حکومت پاکستان قادیانیوں کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کرے ۔آئین کے مطابق قادیانی خود کو مسلمان قرار نہیں دے سکتے اور نہ اپنی عبادت گاہوں کو مسجد کا نام دے سکتے ہیں۔قادیانی غیر مسلم فتنہ ہے جس نے ملک کے خلاف سازشیں کی ہیں۔جماعت اہل سنت تحفظ ختم نبوت ﷺ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گی۔عقیدہ ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کی بنیاد اور اللہ کے رسول ﷺ سے محبت ہمارا ایمان ہے ۔ قائد ملت اسلامیہ مولانا الشاہ احمد نورانی نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی اور اہل سنت کے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔اس موقع پر جمیعت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنماء مولانا نور احمد سعیدی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے مولانا الشاہ احمد نورانی کی قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کی قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔