میلاد جلوس کے روٹ کلیئر کرائے جائیں، محمد علی بخاری

میلاد جلوس کے روٹ کلیئر کرائے جائیں، محمد علی بخاری

خانیوال(ڈ سٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع خانیوال میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انتظامات بارے ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر صدارت انتظامی افسروں کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفی سمیت متعلقہ انتظامی افسروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ضلع بھر میں پورے مذہبی عقیدت و احترام اور جوش وجذبہ سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوسوں کے روٹوں سے ناجائز تجاوزات اور دیگر رکاوٹیں فوری طور پر دور کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں سرکاری عمارتوں پر رات کے بھر پور چراغاں کویقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلوسوں میں میلاد النبی سبیلیں بھی فرام کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں