آپریشن شروع، تجاوزات مسمار ، تھڑے گرادئیے

آپریشن شروع، تجاوزات مسمار ، تھڑے گرادئیے

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )میونسپل کمیٹی کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بینکوں،کاروباری مراکز،ہسپتالوں اور گھروں کے سامنے غیرقانونی طور پر قائم تجاوزات اور تھڑے گرادئیے ۔۔۔

تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا،گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ اے ڈی سی جی یوسف چھینہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر اور چیف آفیسر ذوہیب حمید کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے جھنگ روڈ پر کارروائی کی،،کارروائی کے دوران بینکوں،بڑے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز،شاپنگ سنٹرز،ہسپتالوں،گھروں اور دکانوں کے سامنے بنے تھڑے اور تجاوزات مسمار کردی گئیں،اس موقع پر بھاری بھرکم مشینری کا استعمال کیا گیا اور مسمار کی گئیں تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کا بھی سلسلہ جاری رہا،میونسپل کمیٹی کیمطابق جھنگ روڈ پر دونوں تجاوزات اور تھڑوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیگا اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد جھنگ روڈ کو دونوں اطراف سے توسیع دی جائیگی.

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں