روٹری کلب کے زیر اہتمام شجر کاری مہم، پھلدار پودے لگائے گئے

روٹری کلب کے زیر اہتمام شجر کاری مہم، پھلدار پودے لگائے گئے

ملتان (لیڈی رپورٹر) شجرکاری مہم کے سلسلہ میں روٹری کلب مظفر گڑھ کی جانب سے پودے لگائے گئے ۔۔۔

اس سلسلہ میں روٹری کلب مظفر گڑھ کی جانب سے مقامی ملز میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں صدر نجم الاسلام نے سیکرٹری طاہرہ نجم،حنا چغتائی،طاہرہ رفیق کے ہمراہ جامن،انگور اور لیمن کے پودے لگائے اور دعا مانگی نجم الاسلام،طاہرہ نجم نے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر کہا کہ بڑھتی آبادی اور پھیلتے شہروں سے درختوں ،جنگلات کا صفایا ہو رہا ہے جس رفتار سے آبادی یا شہر پھیل رہے ہیں اسی تناسب سے پودے اور درخت لگانے چاہئیں انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو اپنے حصہ کا پودا لگانا چاہیے کوشش کی جائے پھلوں اور پھولوں سے مزین پودے لگائے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں