بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف شکنجہ سخت،بھاری جرمانے

بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف شکنجہ سخت،بھاری جرمانے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گل محمد زاہد کی زیر نگرانی بجلی چوروں اور ۔

نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ جنوبی پنجاب میں ایک روز میں مزید 117 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔89 بجلی چوروں کے خلاف نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔بجلی چوروں کو 75 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد، 17 لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کیا گیا ۔12ستمبر 2024ء کو ملتان سرکل میں 16بجلی چوروں کو 1260000روپے جرمانہ عائد کیاگیااور16افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ڈیرہ غازی خان سرکل میں 4صارفین کو 220000 روپے جرمانہ عائد اور 4مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 13بجلی چوروں کو 450000روپے جرمانہ عائد اور 2ایف آئی آرز درج، بہاولپور سرکل میں 9افراد کو 590000روپے جرمانہ عائد اور 9مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 27بجلی چوروں کو 2840000 روپے جرمانہ عائد اور 27ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان سرکل میں 13بجلی چوروں کو 440000روپے جرمانہ عائد اور 13ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 15 بجلی چوروں کو 320000روپے جرمانہ عائد اور 7ایف آئی آرز درج، بہاولنگر سرکل میں 7صارفین کو 370000روپے جرمانہ عائد اور 7مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 13بجلی چوروں کو 1020000روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 4ایف آئی آرز درج کروائی گئیں ۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں مزید4 کروڑ20 لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں