نوسر باز اے ٹی ایم سے شہری کی رقم نکال کر غائب

نوسر باز اے ٹی ایم سے  شہری کی رقم نکال کر غائب

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)نوسر باز اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے شہری کی رقم نکلوا کر غائب ہوگیا۔

۔تفصیل کے مطابق موضع پرہاڑ شرقی کا رہائشی محمد زمان جو نجی کمپنی میں ملازم ہے ،مقامی بینک کی اے ٹی ایم سے تنخواہ نکلوانے گیا تومشین خراب تھی پھر دوسرے بینک میں چلا گیا جہاں پر ایک شخص موجود تھا ،اس کو اپنا کارڈ دیا اور کوڈ بتایا ،کہنے لگا میری رقم نکلوا دو ،میں ان پڑھ ہوں ،کوڈ نہیں ملا سکتا ،اس شخص نے اے ٹی ایم میں کارڈ ڈال کر کہا کہ آپ کا کارڈ پھنس گیا ہے آپ کل آکر بینک سے لے لینا،وہ واپس گھر چلا گیا، راستے میں اسے میسج آیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے نکل چکے ہیں ۔۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں